عمران خان کو چکی نما کمرے

عمران خان کو چھوٹے سے چکی نما کمرے میں رکھا گیا ہے ، علیمہ خان

ویب ڈیسک: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمرانخان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو چھوٹے سے چکی نما کمرے میں رکھا گیا ہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی عمران خان کے ساتھ ملاقات نہیں ہو سکتی، انہیں تو ان کی فیملی نہیں پوچھتی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا کام بانی کا پیغام درست انداز میں باہر دینا ہے۔ چور حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے امریکی صدر ٹرمپ نے بھی فیلڈ مارشل سے بات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ 10محرم بعد تحریک ہوگی، حقوق آزادی کے لیے نکلیں گے، انہیں چھوٹے سے چکی نما کمرے میں رکھا گیا ہے جب کہ نواز شریف کی جیل میں ایک ایک سو بندوں کی ملاقاتیں کرائی جاتی تھیں ۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی کی قید عام آدمی سے بھی سخت ہے ان کی کتابیں بھی بند کر دی گئی ہیں،عمران خان کی قید کا مقابلہ نواز شریف کی جیل سے نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو تو اس کی پارٹی لفٹ نہیں کرا رہی نواز شریف سے بانی چیئرمین کی ملاقات نہیں ہوسکتی۔
عمران خان کی بہن علیمہ خان نے مزید کہا کہ ہمارا فوکس انٹرسٹ رول آف لا اور بانی چیئرمین کی رہائی ہے موجودہ حکومت چوری شدہ مینڈیٹ ساتھ بیٹھی ہے ۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں پر حلف برداری کیلئے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس طلب