ویب ڈیسک: پاک افغان سرحد پر واقع انگوراڈہ گیٹ گزشتہ 21ماہ سے تجارتی سرگرمیوں کے لیے مکمل طور پر بند ہے جس کے باعث مقامی معیشت تباہی کا شکار ہو گئی ۔
رپورٹ کے مطابق پاک افغان سرحد پر واقع انگوراڈہ گیٹ کی بندش کے باعث نہ صرف مقامی معیشت شدید بحران کا شکار ہو چکی ہے بلکہ ہزاروں افراد کا روزگار بھی ختم ہو چکا ہے۔
بارڈر بندش کے باعث جنوبی وزیرستان، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں کاروباری سرگرمیاں تقریبا مفلوج ہو چکی ہیں۔
تجارتی سرگرمیوں کی بندش سے علاقے میں اربوں روپے کا مالی نقصان ہو چکا ہے جبکہ کاروباری طبقہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہے۔
مقامی تاجر برادری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نگوراڈہ بارڈر کو فوری طور پر کھولا جائے اور تجارتی سرگرمیوں کو بحال کیا جائے تاکہ علاقائی معیشت کو دوبارہ زندہ کیا جا سکے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے ۔
