ویب ڈیسک: نیب خیبرپختونخوا نے غیرقانونی کان کنی، کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر محکمہ جنگلات، معدنیات اور ریونیو کے افسران کے خلاف انکوائری شروع کردی۔
ذرائع کے مطابق نیب خیبر پختونخوا کی جانب سیضلع مانسہرہ کے علاقے موضع نارایلا میں حکومتی جنگلاتی اراضی پر غیرقانونی سرگرمیوں کی شکایات پر کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے ۔
انکوائری کے دوران افتخار احمد اور اس کے ٹھیکیداروں پر غیرقانونی کان کنی، مالی بدعنوانی اور سرکاری اختیارات کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
نیب نے متعلقہ محکموں سے تمام ریکارڈ فوری طور پر طلب کر لیا ہے جس میں زمین کی نوعیت، جاری کیے گئے این او سی، اور حد بندی کی مکمل تفصیلات شامل ہیں۔
نیب نے این او سی جاری کرنے والے افسران و اہلکاروں کی فہرست اور ان کی موجودہ تعیناتی سے متعلق بھی رپورٹ طلب کی ہے۔
