ویب ڈیسک: بھارت کی جانب سے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کو کلیئرنس دے دی گئی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں ہونے والے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے بھارتی وزارتِ داخلہ اور وزارتِ خارجہ نے پاکستانی ٹیم کو کلیئرنس دے دی ہے۔
وزارت کھیل کا کہنا ہے کہ وہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں پاک بھارت مقابلوں کے خلاف نہیں، بین الاقوامی مقابلوں کا تقاضا ہے کہ ہم ان میچوں سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔
بھارتی وزارت کھیل نے مزید کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ میں شرکت سے نہیں روکیں گے۔
ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 27 اگست سے 7 ستمبر تک راج گیربہار میں کھیلا جائے گا۔
