ویب ڈیسک: ہنگو میں فریقین کے مابین فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 7زخمی ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ہنگو کے علاقہ توغسرائے میں پیش آیا جہاں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ۔
