عدالتوں میں 260مقدمات زیر التواء

پشاور: خیبر پختونخوا کی انسداد دہشت گردی عدالتوں میں 260مقدمات زیر التواء

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کی انسدادِ دہشتگردی عدالتوں میں 260مقدمات زیر التواء ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کی انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی جاری کی گئیں جن کے مطابق صوبے کی دس انسداد دہشتگردی عدالتوں میں 260مقدمات زیر التوا ہیں۔
سب سے زیادہ 158مقدمات پشاور کی اے ٹی سی میں زیر التوا ،دوسرے نمبر ہزارہ ڈویژن میں 40 جبکہ ڈی آئی خان میں 25مقدمات زیر التوا ہیں ۔
اسی طرح دیر لوئر کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 19،بنوں ،سوات میں 6,6جبکہ بونیر میں دو اور اے ٹی سی بٹ خیلہ میں چار مقدمات زیر التوا ہیں۔
جون کے مہینے میں صوبے کے انسداد دہشتگردی عدالتوں نے 73 مقدمات نمٹا دیئے ہیں۔
قانونی ماہرین کے مطابق تفتیش میں سست روی مقدمات کے التوا کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

مزید پڑھیں:  عراق کے ایک شاپنگ مال میں آتشزدگی سے 50 افراد جاں بحق