پشاور میں 9محرم کا جلوس

پشاور میں 9محرم کا جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر سے برآمد،سیکورٹی سخت

ویب ڈیسک: پشاور میں 9محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال پشاور صدر سے برآمد ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں 9محرم الحرام کے موقع پر علم اور ذوالجناح کے دو جلوس برآمد ہوں گے، پہلا جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال پشاور صدر سے برآمد ہو ، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا دوبارہ حسینیہ ہال پر ہی اختتام پذیر ہوگا۔
دوسرا جلوس امام بارگاہ بی بی ذکری صاحبہ سے سہ پہر 4بجے برآمد ہوگا اور اختتام بھی اسی مقام پر ہوگا۔
ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے دونوں جلوسوں کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، شب عاشور کے موقع پر بھی پشاور کے مختلف علاقوں سے علم اور ذوالجناح کے متعدد جلوس برآمد ہوں گے جوکہ نماز فجر سے قبل اختتام پذیر ہوں گے۔
پشاور پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں نے شہر کو بڑے بلاکس لگا کر سیل کر دیا ہے، جبکہ اندرون شہر داخل ہونے والے تمام افراد کی مکمل جامہ تلاشی لی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  شراب واسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ جاری