بگ بیوٹی فل بل پر دستخط

ٹرمپ نے ٹیکس و اخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کر دیئے

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیکس و اخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کر دیئے گئے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے حالیہ دنوں میں اپنی طاقت اور صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا،چند روز قبل امریکی فوج نے ایرانی تنصیبات کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے بگ بیوٹی فل بل کی منظوری پر تمام امریکیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ بل امریکی ترقی، دفاع اور معیشت کے استحکام کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔ ہم نے امریکا کی طاقت بحال کی اور اب اسے مزید جدید بنا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان جانا امریکا کا سیاہ ترین دن تھا۔ وہاں ہمارے اربوں ڈالر ضائع ہوئے ، میں امریکی بری، بحری اور فضائی فوج سے محبت کرتا ہوں۔ ان کے افسران اور جوانوں کو میرا سلام۔
بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران کا نیوکلیئر پروگرام مستقل طور پر پیچھے دھکیل دیا گیا ہے تاہم ایران کسی اور مقام پر دوبارہ نیوکلیئر شروع کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں 20 تا25 جولائی مزیدبارشوں کی پیشگوئی،لینڈسلائیڈنگ وسیلاب کاخدشہ