ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ اسمبلی میں احتجاج کی وجہ سے ممبران کو معطل نہیں کیاجاسکتا ۔
لاہور میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچراور لطیف کھوسہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ارکان اسمبلی کو صرف آرٹیکل 62/63 کے تحت ڈی سیٹ کیا جاسکتا ہے۔
مرکزی سیکرٹری پی ٹی آئی نے کہا کہ احتجاج کی وجہ سے ارکان کو معطل نہیں کیا جا سکتا، تحریک انصاف 26 معطل ارکان کا مقدمہ ہر فورم پر لڑے گی۔
اس موقع پر اپوزیشن لیڈر احمد خان نے کہا کہ احتجاج پر 26 ارکان کو معطل کرناجمہوریت کے منافی ہے، اسمبلی میں وزیراعلی کی موجودگی کے دوران خاموش نہیں بیٹھیں گے، اسمبلی سیباہراپنی اسمبلی لگائیں گے۔
دوسری جانب لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں حکومت کی تبدیلی کی باتیں صرف (ن )لیگ کی خواہشات ہیں۔
