حماس نے ثالثوں کو مثبت جواب

غزہ جنگ بندی معاہدہ:حماس نے ثالثوں کو مثبت جواب دےدیا

ویب ڈیسک: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے قطر اور امریکاکی طرف سے غزہ میں جنگ بندی کے نئے مجوزہ معاہدے پر ثالثوں کو مثبت جواب دے دیا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے جنگ بندی سے متعلق نئی تجاویز پر مشاورت مکمل کر لی اور اپنا مثبت جواب ثالثوں کو پہنچا دیا ہے۔
حماس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مذاکرات کے ایک نئے دور میں فوری طور پر سنجیدگی کے ساتھ شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق قطر اور امریکا کی جنگ بندی کی تجاویز کی اسرائیل پہلے ہی منظوری دے چکا ہے اور اگر حماس راضی ہے تو اسرائیلی وفد مذاکرات شروع کرنے کے لیے فوری دوحہ روانہ ہو جائیگا۔
اسرائیلی میڈیاکاکہنا ہے کہ امریکا چاہتا ہے اگلے ہفتے نیتن یاہو کے د ورہ واشنگٹن میں جنگ بندی کا اعلان ہو جائے، ڈونلڈ ٹرمپ ذاتی طور پر حماس کو اس بات کی ضمانت دیں گے اور خود اعلان بھی کریں گے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی ہٹ دھرمی برقرار، حماس 10یرغمالیوں کی رہائی پر آمادہ