ویب ڈیسک: انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے)نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اپنے معائنہ کاروں کو ایران سے نکال لیا۔
آئی اے ای اے کا کہنا ہے کہ معائنہ کاروں کی آخری ٹیم آج ایران سے بحفاظت ویانا میں ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر پہنچ گئی ہے۔
ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے ایران میں جوہری تنصیبات کی نگرانی اور تصدیقی سرگرمیوں کو جلد از جلد دوبارہ شروع کرنے کے طریقہ کار پر بات چیت کی اہمیت کا اعادہ کیا ہے۔
2روز قبل ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون ختم کرنے کا قانون نافذ کیا تھا۔
اس سے قبل ایرانی پارلیمنٹ نے اسرائیل ایران جنگ کے بعد آئی اے ای اے کے رویے کو دیکھتے ہوئے اس کے ساتھ تعاون معطلی کا بل منظور کیا تھا جس کی ایرانی سپریم کونسل نے بھی توثیق کی تھی۔
