ویب ڈیسک: آئی جی پی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمیدنے پشاور صدرمیں ماتمی جلوس کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی پی خیبرپختونخوا ذوالفقارحمید کا کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں 115پندرہ جلوس ہیں جن کی سکیورٹی کے لئے 10ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار موجود ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پورے صوبے میں پچاس ہزار اہلکار تعینات ہیں، محرم الحرام کے موقع پر صوبے کے چودہ اضلاع حساس، آٹھ انتہائی حساس ترین قراردیئے گئے ہیں۔
آئی جی پی کا کہنا تھا کہ حساس ترین اضلاع میں پیرا ملٹری اور آرمی سکیورٹی فرائض انجام دے رہی ہیںدہشت گردی کا مقابلہ کررہے ہیں جہاں ضرورت ہو آپریشن کیا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پورے صوبے میں جلوس معمول کے مطابق رواں دواں ہیں۔
