احتجاجی تحریک دوبارہ شروع

پشاور: پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا احتجاجی تحریک دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: پاکستان تحریکِ انصاف خیبرپختونخوا نے محرم الحرام کے بعد احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ دس محرم کے بعد احتجاجی تحریک دوبارہ بھرپور انداز میں شروع کی جائے گی اور اس بار احتجاج میں مزید شدت لائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ احتجاجی مظاہرے ہر حلقے میں منعقد ہوں گے اور اس تحریک میں صوبائی حکومت بھی مکمل طور پر شامل ہو گی۔
صوبائی صدر جنید اکبر نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ احتجاجی تیاریوں کا آغاز کریں اور محرم الحرام کے بعد بھرپور شرکت کے لیے تیار رہیں۔

مزید پڑھیں:  ایک اور 90روزہ پلان، وزیراعلیٰ نوکری کیلئے وقت مانگ رہے ہیں، عظمیٰ بخاری