ویب ڈیسک: پشاور کے علاقہ متنی میں پولیس مقابلے کے نتیجے میں خطرناک سنیچر زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک فرار ہو گیا ۔
کیپٹل سٹی پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ متنی کی حدود میں پیش آیا جہاں ملزمان نے ناکہ بندی پر موجود پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی ، تعاقب کے دوران کراس فائرنگ کے بعد ایک ملزم کو گرفتار جبکہ ایک دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
زخمی ملزم کی شناخت سہیل ولد ثناب گل سکنہ کالا خیل کے نام سے ہوئی، قبضے سے ایک عدد موٹر سائیکل ،ایک چھینا گیا موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ۔
ملزم مقدمہ علت 200مورخہ 19.03.2023جرم 302/324/34 تھانہ متنی مقدمہ علت 426 مورخہ 19.6.2024جرم 392 تھانہ متنی مطلوب اشہاری ہے ۔
