مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق

مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق ،ملنی چاہئے تھیں: امیر حیدر ہوتی

ویب ڈیسک:عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق تھیں اور انہیں ملنی چاہئے تھیں ۔
عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہنماء عوامی نیشنل پارٹی امیر حیدر خان ہوتی کا کہنا تھا کہ اگرچہ پاکستان تحریک انصاف سے ہمارے شدید سیاسی اختلافات ہیں، مگر مخصوص نشستوں کا حق ان ہی کا تھا اور انہیں ملنا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اپنے فیصلے پارٹی فورمز پر ہی کرتی ہے، تاہم ان کی ذاتی رائے میں اگر ایک یا دو نشستیں بھی ملی ہوں، تو ان سے انکار ہی اصولی موقف کے مطابق ہوگا۔
سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ اصولوں کی سیاست کا تقاضا ہے کہ اختلافات کے باوجود دوسروں کے آئینی اور جمہوری حقوق کا احترام کیا جائے ایسی سیاست ہی جمہوریت کو مضبوط کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:  اٹلی نے پہلی بار آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرلیا