ویب ڈیسک: پشاور کے تھانہ رحمان بابا کی حدود میں خوڑ سے 8سالہ بچی کی مسخ شدہ نعش برآمد ہوئی ہے ۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ رحمان بابا کی حدود ہزار خوانی خوڑ کے قریب ایک کمسن بچی کی نعش ملی ہے ، پولیس نے طلاع پر فوری پہنچ کر بچی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردیا ۔
پولیس کے مطابق کمسن بچی کے والد سمیع اللہ سکنہ افغانستان حال گجر آباد نے تین یوم قبل تھانہ پھندو میں کمسن بچی طفلکہ کی گمشدگی کی رپورٹ کی تھی۔
گمشدگی رپورٹ کی روشنی میں اصل حقائق جاننے کیلئے مختلف پہلوؤں پر انکوائری شروع کردی گئی ۔
