ویب ڈیسک: ایبٹ آباد میں 12سالہ گھریلو ملازمہ اقرا کو جنسی زیادتی کے بعد وحشیانہ تشدد کر کے قتل کر دیا گیا۔
افسوسناک واقعہ ایبٹ آباد کے علاقے جناح آباد میں پیش آیا ہے جہاں 12سالہ گھریلو ملازمہ اقرا کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد وحشیانہ تشدد کر کے قتل کر دیا گیا۔
اقرا کی لاش بااثر ملزم حارث کے گھر سے برآمد ہوئی، جو شیرگڑھ کا رہائشی ہے اور جناح آباد میں مقیم تھا،پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم حارث کو گرفتار کر کے تھانہ میرپور میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ہونے والے پوسٹ مارٹم میں اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اس کے جسم پر شدید تشدد کے نشانات موجود تھے؟پولیس کے مطابق واقعہ انتہائی سفاکیت پر مبنی ہے۔
متاثرہ بچی کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہامیری بیٹی اور اس کی ماں دو سال سے لاپتہ تھیں اور آج مجھے اس کی لاش ملی ہے۔
حکومت اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتا ہوں کہ مجھے انصاف دیا جائے ایسے سفاک قاتل کو عبرتناک سزا دی جائے۔
