ڈی آئی خان میں آپریشن

ڈی آئی خان میں آپریشن ، ایک دہشت گرد ہلاک ،اسلحہ و بارودی مواد برآمد

ویب ڈیسک: ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز اور پولیس نے ڈی آئی خان کے علاقہ گرہ گلداد میں مشترکہ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں بدنام زمانہ دہشتگرد بن یامین عرف ابراہیم ہلاک ہو گیا ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز، پولیس، قتل، اقدامِ قتل اور دہشتگردی کے مقدمات میں مطلوب تھا۔
دہشت گرد کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  دنیا بھر میں آج یوم شہدائے کشمیر منایا جا رہا ہے