ویب ڈیسک: غزہ پر اسرائیلی فوج کی جانب سے وحشیانہ حملے بدستور جاری ، تازہ حملوں میں مزید 78فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق امداد لینے کے منتظر 9فلسطینی بھی اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے جبکہ خوراک تقسیم کرنے والے دو امریکی امدادی کارکن بھی زخمی ہوئے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے الزام لگایا ہے کہ امریکی امدادی کارکن حماس کی کارروائی میں زخمی ہوئے ہیں۔
خوراک کی تلاش میں نکلے فلسطینیوں پر ہونے والے ا سرائیلی حملوں میں اب تک 743 فلسطینی شہید اور 4831زخمی ہو چکے ہیں۔
