ویب ڈیسک: سپین میں مایورکا ائیر پورٹ پر غلطی سے فائر الارم بچنے پر مسافر جہاز سے کود پڑے جس کے نتیجے میں 18افراد زخمی ہو گئے ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ائیرپورٹ پر غلطی سے فائر الارم بجنے کے باعث مانچسٹر جانے والی پرواز روک دی گئی،فائر الارم بجنے کے بعد خوف کے باعث مسافروں نے جہاز سے چھلانگ لگا دی ۔
رپورٹ کے مطابق افراتفری مچنے کے نتیجے میں 18افراد معمولی زخمی ہو گئے ۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نجی ائیر لائن نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
