Eb7AluKXsAM5gm2

عوام کرونا سے بچنے کیلئے سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور اجتمائی قربانی کریں- صدر عارف علوی

اسلام آباد: صدر عارف علوی کی زیر صدارت عید الاضحیُ کے دوران کورونا سے متعلق حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کے حوالے سے اجلاس.

اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ اور وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی شرکت.

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز کی بھی شرکت.

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کی اگلی قسط کی رواں ماہ کے آخر تک منظوری کا امکان

عید الاضحی کی مناسبت سے کئے جانے والے حفاظتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ

صدر عارف علوی نے اجلاس کے شرکا سے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز ،بشمول علماء اور صوبائی حکومتوں، کو اعتماد میں لیا جاۓ ، لوگوں میں وبا کے بارے میں شعور پیدا کرنے میں میڈیا کا اہم کردار ہے ، میڈیا عوام کو حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے اور مویشی منڈیوں میں جانے کے حوالے سے آگہی پیدا کرے ،عوام وائرس سے بچنے کیلئے سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور اجتمائی قربانی کریں.

مزید پڑھیں:  ججز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مشترکہ ادارہ جاتی رسپانس دینے کا فیصلہ