برطانیہ نے شام کے ساتھ تعلقات

برطانیہ نے شام کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک: برطانیہ کی جانب سے شام کے ساتھ اپنے تعلقات بحال کرنے کا اعلان سامنے آیا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کے دورے پر موجود برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اعلان کیا کہ برطانیہ شام کے ساتھ تعلقات بحال کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا شام کی نئی حکومت کی حمایت کرنا برطانیہ کے مفاد میں ہے۔
اس کے علاوہ برطانیہ نے شام کی مدد کے لیے 94 ملین پانڈ دینے کا وعدہ بھی کیا ہے۔
واضح رہے کسی بھی برطانوی وزیر کا 14 سالوں بعد یہ شام کا پہلا دورہ ہے، شام میں 2011 کی خانہ جنگی کے بعد برطانیہ نے شام سے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں آپریشن سے اسرائیلی فوجی ذہنی تناو کا شکار، خودکشی رجحان بڑھنے لگا