خاتون اور بچہ پانی میں بہہ گئے

مالاکنڈ:ندی نالوں میں طغیانی، خاتون اور بچہ پانی میں بہہ گئے

ویب ڈیسک: مالاکنڈ میں شدید بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگیا جس کے باعث خاتون اور بچہ پانی میں بہہ گئے ۔
افسوسناک واقعہ ضلع مالاکنڈ کی تحصیل درگئی کے نواحی علاقے ہیرو شاہ میں پیش آیا جہاں پر رات گئے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی ۔
لوگ راستے سے گزر رہے تھے کہ ایک خاتون اور ایک بچہ پانی کے بے رحم موجوں کی نظر ہوگئے اور ڈوب کر لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش کیلئے مقامی لوگوں نے مشترکہ طور پر واٹرسرچ آپریشن کیا جس کے بعد دونوں کی نعشیں نکال لی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق لیویز حکام نے کہا کہ مقامی رضاکاروں کی واٹرسرچ آپریشن کے بعد لاشیں نکال لی گئیں، جاں بحق ہونیوالوں میں پچاس سالہ خاتون اور بارہ سالہ عبدالسلام شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20ارب ڈالر تک پہنچ گئے