ویب ڈیسک: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا پشاور کینٹ اور سٹی کا دورہ ،ماتمی جلوس اور کوہاٹی سریم کمانڈ پوسٹ میں سی سی ٹی وی کیمروں کے زریعے محرم الحرام کی سکیورٹی کا جائزہ لیا۔
سی سی پی او قاسم علی خان نے شب عاشور اور یوم عاشور کے تمام مجالس اور جلوس کیلئے کئے گئے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی ۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے محرم الحرام کے لئے پولیس اورقانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو خراج تحسین پیش کیا
اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری، علما کرام سمیت تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کی خدمات قابل تعریف ہیں ۔
گورنر فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ پولیس سمیت دیگر تمام سیکیورٹی اور انتظامی اداروں پر فخر ہے۔
