انڈر18ایشیا کپ میں شاندار آغاز

پاکستان کا انڈر18ایشیا کپ میں شاندار آغاز ،ہانگ کانگ کو ہرا دیا

ویب ڈیسک: پاکستان نے انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ میں میں شاندار آغاز کرتے ہوئے ہانگ کانگ کو ہرا دیا ۔
پاکستانی ٹیم ویزا تاخیر سے ملنے کی وجہ سے میچ سے چند گھنٹے قبل چین پہنچی، بغیر پریکٹس کیے میچ کھیلا تاہم اس کے باوجود قومی ٹیم نے 8 گول سے کامیابی حاصل کی۔
پاکستان نے دوسرے کوارٹر میں ایک، تیسرے میں دو اور آخری کوارٹر میں پانچ گول کیے۔
پاکستان کی جانب سے شہباز حسن، عبداللہ ایوان اور محمد فاروق نے دو دو گول کیے جبکہ عامر سہیل اور محمد زمان نے ایک ایک گول کیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کی مولانا خان زیب کے قتل کی مذمت ،متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی