لیاری واقعے کے ذمہ داروں

لیاری واقعے کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا ملے گی ،وزیراعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لیاری میں رہائشی عمارت گرنے کا واقعہ بڑا سانحہ ہے،ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا ملے گی ۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کوشش تھی زمین بوس ہونے والی عمارت کے ملبے سے لوگوں کو زندہ نکال لیں، ملبہ اٹھانے کا کام آج مکمل کر لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یوم عاشور کے جلوسوں کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، سندھ میں ساڑھے17 ہزار سے زائد مجالس ہوئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں محرم کے دوران 1400 سے زائد مجالس کو سکیورٹی دی جاتی ہے، 50 ہزار پولیس اہلکار جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے تعینات ہیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کیمروں اور ڈرونز کے ذریعے عاشورہ کے جلوسوں کی مانیٹرنگ ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  غیرقانونی ہجرت روکنے کیلئے نئَے منصوبے پر برطانیہ اور فرانس متفق