89

جنوبی وزیرستان میں نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا پہلا دورہ

جنوبی وزیرستان: نئے تعینات ہونے والے  ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر والی الرحمان کا پہلا دورہ  ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال وانا، مقامی لوگوں اور ہسپتال سٹاف  کے ڈیمانڈ پر  1 ایمولینس  ہسپتال ایم ایس کو حوالے کردیا،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرکو باقاعدہ بریفنگ دیاگیا،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹروالی الرحمان نے ہسپتال کے مختلف وارڈ کا جائزہ لیا،

ڈاکٹروِں اور دیگر سٹاف کو مکمل سپورٹ دینے کی یقین دہانی کرائی اور سخت ہدایات جاری کئے کہ دوسرے دورے کے دوران  غفلت کرنے والے ملازمین کیخلاف میڈیکل سپرڈنڈنٹ   کی تعاون سے ایکشن لیاجائیگا،ایم ایس  کو کہاکہ ہسپتال میں جہاں پر مشکلات ہے تحریری طور پر مجھے بتایا جائے انشاء اللہ جلد مہیا کرینگے،

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا:بیوٹی پارلرز اور شادی ہالزپر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

دورے کے دوران  ڈاکٹروالی الرحمان نے لیشمینیا سنٹر ایمرجنسی وارڈ  ،لیبارٹری روم  اور میڈسین سٹورز چیک کئے،انہوں نے کیاکہ مرجر ایریا ڈریکٹر ہیلتھ کی ہدایات پر ایمولینس کے چابی ہسپتال ایم ایس  کو حوالے کئے جس سے ڈریکٹر ہیلتھ اگیا اور ڈاکٹروں کی کمی پورا کرینگے  مقامی لوگوں کی تعاون سے وزیرستان کے تمام ہیلتھ مراکز فعال کرینگے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے،

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، مہنگی اور کم وزن روٹی کی فروخت پر گرفتاریاں اور جرمانے

اس دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر  مریضوں سے ملیں انکے مشکلات بارے پوچھا گیا،مریضوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر کا دورہ خوش آئند قراردیا  ڈاکٹر والی الرحمان کو بجلی  کے بارے مشکلات  سے اگاہ کیا،یادرہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ کا یہ پہلا دورہ تھا۔