ہری پورمیں وزیر اعظم عمران خان کا بلئن ٹری سونامی منصوبہ تباہی کی طرف گامزن

ہری پور:وزیر اعظم عمران خان کا بلئن ٹری سونامی منصوبہ تباہی کی طرف گامزن، ہری پور کے مختلف علاقوں کے پہاڑوں پر جنگلات کو آگ لگادی گئی، علاقہ یونین کونسل لدڑمنگ۔بانڈی لبیال۔باندی شیرخان۔سیریاں کے پہاڑوں پر آگ لگی ہوئی ہے،

گزشتہ کچھ دنوں سے لگی ہوئی آگ تاحال قابو سے باہر،محکمہ جنگلات کی جانب سے عدم توجہی عدم دلچسپی، محکمہ جنگلات اورضلعی حکومت کی جانب سے بھی جنگلات کی آگ سے لاعلمی، گزشتہ برس بھی علاقہ خانپور اور سریکوٹ کے پہاڑوں پر ہزاروں درخت جلے تھے، جنگلات پر موجود فارسٹ گارڈز اور نگہبان  خواب غفلت کا شکار۔