Oil Drilling

30جون سے ٹوگ کنواں نمبر1سے تیل اور گیس کی تجارتی بنیادوں پر گیس اور کنڈنسیٹ کی پیداوار شروع

اسلام آباد: 30جون 2020سے ٹوگ کنواں نمبر1سے تیل اور گیس کی تجارتی بنیادوں پر گیس اور کنڈنسیٹ کی پیداوار شروع، او جی ڈی سی ایل نے ٹوگ ویل نمبر1سے روزانہ 9ملین مکعب سٹینڈرڈکیوبک فٹ(ایم ایم ایس سی ایف ڈی) گیس سوئی ناردرن کے سسٹم میں داخل کر دی ہے،

او جی ڈی سی ایل نے ٹوگ ویل نمبر1سے روزانہ 240بیرل (کنڈنسیٹ آئل) کی ریفائنریز کو فراہمی بھی شروع کر دی ہے،او جی ڈی سی ایل ملکی تیل و گیس کی پیداوار میں اضافہ کرنے کیلئے پرعزم ہے، او جی ڈی سی ایل کی حالیہ تیل و گیس کی دریافتوں سے گھریلو صارفین اور صنعت کی بڑھتی ہوئی طلب کو کم کرنے میں مدد ملے گی،

مزید پڑھیں:  بجلی 100روپے فی یونٹ تک جائے گی ، عمر ایوب
مزید پڑھیں:  دیر بالا اور ہنگو میں شدید بارش سے دو خواتین جاں بحق، 2 افراد زخمی

او جی ڈی سی ایل کی حالیہ تین بڑی تیل و گیس کی دریافتوں سے ملکی زر مبادلہ میں خاطر خواہ بچت ہوگی، او جی ڈی سی ایل اپنے دیگر جاری منصوبوں کو بھی ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کیلئے پرعزم۔