IMG125ecc

ای سی سی اجلاس کا اعلامیہ جاری


ای سی سی نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی،ٹیرف میں اضافہ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا.

اعلامیہ کے مطابق الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ٹیرف ایک روپیہ 9 پیسے سے 2 روپے 89 پیسے تک مہنگا ہوجائے گا،نیپرا نے مارچ 2016ء سے مارچ 2019ء تک ٹیرف میں ایڈجسٹمنٹ کیلئے 4 روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کا تعین کیا تھا.

ای سی سی نے احساس پروگرام کے تحت 37 لاکھ مستحقین کو 29 ارب 72 کروڑ روپے کی نقد امداد فراہم کرنے کی منظوری دیدی،ستحقین کو بارہ ہزار روپے فی کس امداد فراہم کی جائے گی ، رواں مالی سال احساس پروگرام کیلئے مختص 200 ارب روپے سے امداد فراہم کی جائے گی.

مزید پڑھیں:  پاکستان کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات کرنے ہونگے، آئی ایم ایف

تخفیف غربت ڈویژن نے 31 لاکھ نئے مستحقین کو امداد فراہم کرنے کی سفارش کی تھی ، ای سی سی کا سردیوں میں سوئی ناردرن گیس کمپنی کی طرف سے گھریلو صارفین کو 74 ارب روپے مالیت کی درامدی ایل این جی کی فراہمی پر غور، سوئی ناردرن کی طرف سے بتایا گیا کہ 91 فیصد گھریلو صارفین 121 روپے ماہانہ بل ادا کرتے ہیں.

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کودکھانےسےپہلےتحریکِ لبیک سےمعاہدہ طےہوا، احسن اقبال

ای سی سی نے اوگرا کو معاملہ کو حل تلاش کرنے کی ہدایت کر دی ،اس معاملہ پر غور کے بعد پالیسی سازی کی جائے گی تاکہ گیس کے شعبے میں گردشی قرض کو روکا جا سکے.