اسلام آباد :تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نےنئےسوشل میڈیا رولزکی منظوری دے دی، جس کے مطابق عالمی سوشل میڈیا پلیٹ فارمزکی ٣ ماہ میں پاکستان میں رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی. سوشل میڈیا پلیٹ فارمزاورکمپنیوں کوایک سال میں اپنے ڈیٹا سروربنانے ہوں گے. کمپنیوں پر پاکستان میں رابطہ افسر تعینات کرنے کی شرط عائد کردی گئی. نئےسوشل میڈیارولز کے مطابق اداروں اور ملکی سلامتی کیخلاف باتیں کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوسکے گی.
