شاہ محمود قریشی کو پارٹی سربراہی

شاہ محمود قریشی کو پارٹی سربراہی دیے جانے کی خبروں کی تردید

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کو پارٹی سربراہی دیے جانے کی خبروں کی تردید، سابق وزیر خارجہ کے خلاف ابھی 8 سے 9 مقدمات زیر سماعت ہیں اور وہ مزید 8 مقدمات میں گرفتار ہیں۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے شاہ محمود قریشی کو پارٹی سربراہی دیے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ابھی دیگر مقدمات میں گرفتار ہیں، پارٹی لیڈر عمران خان ہیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہے، اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات ہیں کہ فیملی اور وکلا سماعت میں شامل ہوسکتے ہیں، اس لئے ہم صبح 10 بجے کے جیل آئے ہیں اور ابھی تک اندر جانے کی اجازت نہیں ملی۔
انہوں نے کہا کہ آئین کا تقاضا ہے کہ ٹرائل اوپن ہو، اندر ٹرائل ہورہا ہے اور وکلا کو باہر بٹھایا ہوا ہے، یہ تو سراسر ناانصافی ہے، آئین کی دھجیان اڑائی جارہی ہیں، بند کمرا ٹرائل آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، یہ ٹرائل کالعدم قرار دے دینا چاہیے۔
شاہ محمود کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی 8 سے 9 مقدمات زیر سماعت ہیں اور وہ مزید 8 مقدمات میں گرفتار ہیں، جبکہ پارٹی لیڈر عمران خان ہیں، شاہ محمود قریشی نہیں، یہ غلط بات اور مفروضہ ہے کہ شاہ محمود پارٹی کو لیڈ کرنے جارہے ہیں تاہم شاہ محمود کا عہدہ قائم ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات میں شادی شدہ خاتون کا قتل معمہ بن گیا، سسر کا داماد پر دعویٰ