پشاور: پشاور ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کی کابینہ کے لئے انتخابات آج ہورہے ہیں،انتخاب کے لئے انتظامات مکمل کئے گئے ہیں، انتخابات میں صدر ، نائب صدر ، جنرل سیکرٹری ، جوائنٹ سیکرٹری ، کی نشستوں پر انتخابات ہو نگے،
فنانس سیکرٹری ، سیکرٹری لائبریری اور پریس سیکرٹری کی نشست پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو ئےہیں، صدارت کے لئے ولی خان آفریدی ، خالد انور آفریدی اور یوسف ریاض خلیل کے درمیان مقابلہ ہو گا، نائب صدارت کی نشست پر جلال الدین اور محمد عادل آمنے سامنے ہیں ، جنرل سیکرٹری کی نشست پر فضل شاہ مہمند اور عدنان خٹک کے درمیان مقابلہ ہو گا۔