اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے متاثرین کو ادائیگی کے بغیر رہائشی سیکٹر بنانے سے روک دیا،عدالت نے سیکٹر جی فورٹین میں ہاوسنگ اتھارٹی کے آپریشن پر حکم امتناعی جاری کردیا،عدالت کا سیکرٹری داخلہ، ہاوسنگ اتھارٹی اور لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر کو نوٹس،
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ متاثرین کو معاوضہ دیے بغیر بےدخل نہیں کرسکتے، راجہ فیصل یونس وکیل متاثرین نے کہا کہ معاوضہ ادا کیے بغیر آبائی گھروں سے بےدخل کرنا آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔