pic 1588849677

گلگت بلتستان ریاستِ پاکستان کی اہم اکائی اور بہترین انسانی و قدرتی وسائل سے مالا مال علاقہ ہے – چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف اس اہم انتخابی معرکہ سرگرم کرنے کیلئے پوری طرح تیار،چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے منظوری کے بعد تحریک انصاف نے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند افراد سے باضابطہ تحریری درخواستیں اور کوائف طلب کرلئے،گلگت بلتستان میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر انتخاب لڑنے کے خواہشمند افراد 11 جولائی تک اپنی درخواستیں بھجوا سکیں گے،

کوائف کی فراہمی اور ٹکٹ کیلئے درخواست دینے کا پورا طریقہ کار پاکستان تحریک انصاف کی آفیشل ویب سائیٹ پر آویزاں کردیا گیا،درخواستوں کی طلبی کے بعد پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کیلئے باضابطہ پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کا اعلان کرے گی،پارلیمانی بورڈ پاکستان تحریک انصاف کے آئین میں درج طریقہ کار کی روشنی میں درخواستوں کی پڑتال اور امیدواروں کا اعلان کرے گا،

مزید پڑھیں:  کوئی ایمنسٹی سکیم نہیں ،ٹیکس دینا پڑیگا:وفاقی وزیر خزانہ

چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ گلگت بلتستان ریاستِ پاکستان کی اہم اکائی اور بہترین انسانی و قدرتی وسائل سے مالا مال علاقہ ہے،ماضی کے حکمرانوں نے ملک کے دیگر حصوں کیطرح گلگت بلتستان کو محرومیوں کے سپرد کئے رکھا، گلگت بلتستان کے عوام والہانہ انداز میں نہایت تیزی سے وزیراعظم عمران خان کے پیغام سے وابستہ ہورہے ہیں،

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی لاہور پہنچ گئے، پرتپاک استقبال

گلگت بلتستان کا انتخاب انشاءاللہ خطے کی سیاسی تاریخ میں نئے دور کا نکتہ آغاز ثابت ہوگا، بہترین ساکھ اور صلاحیت کے حامل امیدواروں کو میدان میں اتاریں گے، پاکستان تحریک انصاف ان انتخابات میں اللہ کریم کے فضل و احسان سے تاریخی کامیابی سمیٹے گی۔