Untitled 2 2

عرفان محسود نے برطانیہ کے کھلاڑی پیڈی ڈوئیل کا ریکارڈ توڑ دیا

ڈی آئی خان:عالمی ریکارڈ یافتہ جنوبی وزیرستان کا رہائشی عرفان محسود کا ایک اور ریکارڈ، عرفان محسود نے برطانیہ کے کھلاڑی پیڈی ڈوئیل کا ریکارڈ توڑ دیا ، عرفان محسود نے ایک منٹ میں 100 پاونڈ وزن کے ساتھ 64 جمپنگ جیکس لگائے،

اس سے پہلے برطانیہ کے بیڈی ڈوئیل نے ایک منٹ میں 58 جمپنگ جیکس لگائے تھے ، عرفان محسود کا یہ مجموعی طور پر 32واں عالمی ریکارڈ ہے ، گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے باقاعدہ ای میل کے ذریعہ ریکارڈ کی تصدیق کرلی ہے، عرفان محسود نے کہا کہ ملک کےلئے کامیابی سمیٹنے پر دلی خوشی ہوتی ہے،

ملک کےلئے مزید ٹیلنٹ سامنے لانا چاہتا ہوں، حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے ، اگر حکومت اکیڈمی مہیا کریں تو دیگر نوجوانوں کو بھی ٹرین کرسکتا ہوں۔