10881eaa 8d89 4c29 854a a609c365c5eb

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے خیبر ریسکیو ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا

لنڈی کوتل:چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کا دورہ خیبر ریسکیو1122 ہیڈکوارٹر پشاور،سیکرٹری ریلیف عابد مجید سیکرٹری داخلہ اکرام اللہ خان اور ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر محمود اسلم بھی ان کے ہمراہ تھے،

چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے لنڈی کوتل ضلع خیبر میں منعقدہ تقریب میں کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے فرنٹ لائن ورکرز ڈاکٹرز، پیرامیڈکس سٹاف، پولیس ضلعی انتظامیہ و دیگر عملے میں سرٹیفکیٹ تقسیم کر دیئے، چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے چیک پوسٹس اور دیگر مقامات میں ڈیوٹی پرتعینات پولیس عملے میں  سینٹائزر، ماسکس اور فوڈ تقسیم کیا،

مزید پڑھیں:  غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کیلئے منصوبہ تیار ہے، نیتن یاہو

کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے فرنٹ لائن ورکرز اور حکومت کی طرف سے مقرر کردہ Sop,s  پر عمل کرنے والے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہیلتھ پروفیشنلز کی قربانیاں لازوال ہیں تاریخ میں یہ سنہرے حروف سے لکھا جائے گا ، علمائے کرام نے کرونا وائرس کے دوران حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو بھرپور سپورٹ کیا ان کا تعاون قابل تحسین ہے،

یہ مسئلہ ابھی ختم نہیں ہوا ہمیں sop,s کی پابندی کرنی چاہیے تاکہ مزید نقصان سے بچا جاسکے، عیدالاضحیٰ میں مویشی منڈیاں شہر سے باہر اور کھلی جگہوں پر قائم کی جائے اور ادھر بھی sop,s  پر سختی سے عمل کیا جائے،

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست

کورونا وائرس کے سو دنوں میں عوام کا سپورٹ اور جذبہ قابل تحسین ہے ان کاوشوں سے ہمارا سر پوری دنیا میں فحر سے بلند ہوا، عزم اور ہمت کے سو دن پوری قوم کی کاوشوں پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 کی کارکردگی قابل تحسین ہے،کورونا وائرس وبا کے دوران ریسکیو 1122 کے عملے نے بہترین خدمات سرانجام دی ہے بہترین کارکردگی پر ریسکیو  عملے کو ان کے خدمات کے اعتراف میں سرٹیفیکیٹس دئے جارہے ہیں۔