1715637 accident 1561256049

ٹانک سے ڈی آئی خان جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث حادثہ کا شکار ہو گئی – 8 مسافر زخمی

ٹانک:ٹانک سےڈی آئی خان جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث  ڈرائیور سے بے قابو ہوکر مانجھی خیل کے قریب حادثہ کا شکار ہوگیا جسمیں 8 مسافر زخمی ہوگئے،

تفصیلات کے مطابق ٹانک سے ڈی آئ خان جانے والی مسافر کوچ ٹانک سے پندرہ کلومیٹر فاصلہ پر واقع مانجھی خیل کے قریب تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر روڈ سے نیچے جاگری جسمیں اٹھ مسافر شدید زخمی ہوگئے تین زخمیوں کو ڈی آئی خان ہسپتال ریفر کردیا اور باقی زخمی ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک منتقل کردیا جنکی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:  ہری پور: موٹرسائیکل، کیری ڈبہ اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 2 افراد جاں بحق