3ab81646 c9db 44a1 b6a1 774863d9540f

وزیراعظم کا عیدالاضحی کے موقع پر ایس او پیز پرسختی سے عمل درآمد کویقینی بنانے پرزور

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے  کورونا وبا کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے،

انہوں نے ہفتے کے روز اسلام آباد میں این سی او سی کے قیام کے سو دن مکمل ہونے کے موقع پر سنٹر کے دورے کے دوران ایک بریفنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے اور کورونا وائرس کے مسئلے سے بحیثیت ایک قوم کے نمٹنے کے لئے قوم کی جرات اور حوصلے کی بھی تعریف کی،
وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو قواعد وضوابط پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی تاکہ عید الاضحی کے موقع پر کورونا وائرس کے پھیلاؤاوراس کے دوبارہ زور پکڑنے کو روکا جاسکے،
انہوں نے سمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی پر عمل درآمد کروانے اور عوام میں آگاہی مہم جاری رکھنے کے لئے تمام ضروری انتظامی اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی،
عمران خان نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کے طور پر کام کرنے والے تمام ڈاکٹروں،نیم طبی عملے اور ہنگامی خدمات انجام دینے والوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا،
انہوں نے تمام صوبوں،آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے صحت عامہ کے کارکنوں ، ہنگامی خدمات فراہم کرنے والوں اور انتظامیہ کی ٹیموں کے کردار اور خدمات کا بھی اعتراف کیا،
وزیر اعظم کو کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال اور اس کے پھیلاؤ کے رجحان کے تجزیئے پر مبنی تفصیلی بریفنگ دی گئی،
بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف کی عالمی اقتصادی آؤٹ لک کے مطابق پاکستان نے تیس ملکوں کے گروپ میں ترقیاتی عمل میں گراوٹ کے امکان کو منفی اشاریہ چار سے ایک اشاریہ ایک فیصدکر دیاہے،
وفاقی وزرا، بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور اعلیٰ عہدیداربھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ صوبوں کے نمائندوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے بریفنگ میں شرکت کی

مزید پڑھیں:  پاک ایران بہتر تعلقات پر امریکی رویئے پر ملیحہ لودھی کا دو ٹوک موقف
مزید پڑھیں:  ملٹری کورٹس کیس، معاملہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو ارسال

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این سی اوسی کی مربوط اور بہترحکمت عملی سے مثبت نتائج سامنے آئے،

وزیراعظم نے کہا کہ این سی اوسی نے روزانہ کے اعدادوشمارمرتب کرکے قابل اعتبار ڈیٹا بیس فراہم کیا، این سی اوسی نےاعدادوشمارکی بنیاد پرایس اوپیزکی تیاری اورنفاذ میں بنیادی کردار اداکیا،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا سے بدلتے ہوئے حالات میں پاکستانی قوم نے صبرواستقامت کامظاہرہ کیا، کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے ہیلتھ پروفیشنلزکاکردارقابل تحسین ہے،چاروں صوبوں کےہیلتھ ورکرزنےگراں قدرخدمات سرانجام دیں،

اجلاس کو بتایا گیا کہ انتہائی غریب اور ورکنگ کلاس کے مسائل اور وبا کے پھیلاوَ کے روک تھام پربھی بریفنگ دی گئی، پاکستان نے متوقع نقصانات کے تخمینہ سے بہترکارکردگی دکھائی، پاکستانی برآمدات خطے کے دیگرممالک کےمقابلےمیں کم متاثر ہوئیں۔