لاہور: پاکستان تحریک انصاف نےایم پی اےعظمیٰ کاردار کی پارٹی رکنیت ختم کر دی ،تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب نے عظمیٰ کاردار کی رکنیت سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کر دیا،کمیٹی کے مطابق تمام ثبوت و شواہد اور مؤقف سننے کے بعد رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا،بطور رکن صوبائی اسمبلی بھی عظمیٰ کاردار کا رویہ منصب کے شایان شان نہیں جبکہ کسی پارلیمانی منصب کی بھی اہل نہیں،
رکن و صوبائی اسمبلی عظمیٰ کاردار کو 15 جون کو اظہار وجوہ کا نوٹس دیا گیا تھا جبکہ بنیادی پارٹی رکنیت ایک ماہ کیلئے معطل کرتے ہوئے انہیں قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کی ذیلی کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی،عظمیٰ کاردار کے خاوند کی علالت کے پیش نظر 17 جون کی سماعت مؤخر کرکے 27 جون کو منعقد کی گئی تھی،
عظمیٰ کاردار قائمہ کمیٹی کے فیصلے کو 7 روز میں تحریک انصاف کی ایپلٹ کمیٹی کے روبرو چیلنج کرنے کی مجاز ہوں گی۔ انکی خاتون اوّل اور دیگر رہنماؤں کے بارے نازیبا الفاظ اور الزام تراشی پر ویڈیو لیک ہوئی تھی۔