Fire 696x522 1

تخت بھائی میں دارلعلوم اسلامیہ جمہوری عربیہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

تخت بھائی : تحصیل تخت بھائی کے علاقہ شیر گڑھ بازار میں واقع جے یو آئی (ف) سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی مولانا محمد قاسم کے دارلعلوم اسلامیہ جمہوری عربیہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ دارلعلوم کے اوپر حصے کے بڑے حال میں لگی جہاں پر مدرسے کے طلباء رہائش پذیر ہے،

مزید پڑھیں:  لکی مروت، درہ پیزو کے قریب ٹرک الٹنے سے دو افراد زخمی

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر فائیٹرز ٹیم، ٹی ایم اے تخت بھائی اور مردان کے 5 فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئیں، آگ کی نوعیت زیادہ ہونے پر ریسکیو1122 کی مزید آگ بجھانے والی گاڑیاں بھی آپریشن کیلئے پہنچ گئی، آخری اطلاع آنے تک آگ کے زیادہ تر حصے پر قابو پالیا گیا ہے، اے اے سی تخت بھائی فرمان علی اور دیگر آگ بجھانے کی نگرانی کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بٹگرام:پلاسٹک و کراکری کی دکان میں آتشزدگی ،کروڑوں کا نقصان