چیف سیکرٹری کی اسلامیہ کالج کے مرحوم ڈائریکٹر سپورٹس عرفان اللہ مروت کی قبر پر حاضری

پشاور : چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز کی اسلامیہ کالج کے مرحوم ڈائریکٹر سپورٹس عرفان اللہ مروت کی قبر پر حاضری، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی،

چیف سیکرٹری کی مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت اور مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی، چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز کے مطابق عرفان اللہ مروت کی وفات سے یونیورسٹی ایک قیمتی اثاثہ محروم ہو گئی ، اسلامیہ کالج یونیورسٹی نے ماضی میں انمول ہستیاں پیدا کئے، ان ہستیوں نے اپنی خدمات اور ہنر سے ملک و قوم کا نام روشن کیا، جو ہستیان آج ہم میں سے نہیں وہ ہمیشہ دلوں میں زندہ ر ہینگے۔