Noor Ul Haq Qadri

اسلام آباد میں مندر کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرینگے – وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری

اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ اسلام آباد میں مندر کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو،نورالحق قادری نے گوردوارہ بھائی جوگا سنگھ کا دورہ کیا اور سانحہ شیخوپورہ پر سکھ برداری سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے،

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور کہا کہ حکومت نے شیخوپورہ سانحہ کی رپورٹ طلب کی ہے،ان کہنا تھا کہ میتیں پشاور منتقل کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں،اسلام آباد میں مندر کی تعمیر پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2017 میں اسلام آباد میں ہندو کمیونٹی کو پلاٹ الاٹ کیا گیا تھا،

مزید پڑھیں:  ٹانک، نہم و دہم سالانہ امتحانات کیلئَے ضلع بھر میں 29 سنٹرز قائم

نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی تزئین و آرائش کے لیے حکومت کے پاس فنڈز ہوتے ہیں،انہوں نے کہا کہ مندر کی تعمیر کے معاملے کو وزیراعظم خود دیکھ رہے ہیں، جبکہ اس معاملے کو اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیج رہے ہیں،

مزید پڑھیں:  ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کو اجازت لے کر ڈیوٹی سٹیشن چھوڑنے کی ہدایات

نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے کہ یہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مذہبی عبادت گاہیں امن کی علامت ہوتی ہیں۔