پشاور میں شیر فروشوں نے خودساختہ نرخ مقرر کردئیے

پشاور: شیر فروشوں نے خودساختہ نرخ مقرر کردئیے، دودھ کی سرکاری قیمت 70 اور دہی90 روپے کلو مقرر ہے، شیرفروش 120 سے 140 روپے تک بیچنے لگے، سرکاری نرخ کچھ مہینے قبل مقرر کیاگیا تھا، ضلع انتظامیہ کی جانب سے کروائی، 20 شیر فروش گرفتار، کارروائی گلبرگ ،نوتھیہ، لیونے بابا اور ملحقہ علاقوں میں کی گئی۔