Younis Khan and Grant Flower

گردن پر چھری رکھنے کے الزام پر گرانٹ فلاور نے یونس خان سے معافی مانگ لی

ویب ڈیسک: قومی ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے الزام عائد کیا گیا تھا کہ یونس خان نے ایک مرتبہ ان کی گردن پر چھری رکھ دی تھی، تاہم اب انہوں نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے، خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق پاکستانی کوچ گرانٹ فلاور نے یونس خان سے رابطہ کرکے ان سے کہا ہے کہ وہ اپنے بیان پر شرمندہ ہیں، میں آپ کی اور پاکستان کی عزت کرتا ہوں،گرانٹ فلاور کا کہنا تھا کہ اندازہ نہیں تھا کہ انٹرویو کے بعد پوچھا جانے والا سوال میڈیا اتنا اچھالے گا،

گرانٹ فلاور نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو کے دوران الزام عائد کیا تھا کہ سابق پاکستانی کپتان یونس خان نے بلے بازی بارے مشوروں سے تنگ آکر میری گردن پر چھری رکھ دی تھی۔گرانٹ فلاور کا کہنا تھا کہ یونس خان ایک سخت مزاج شخصیت کے مالک تھے، مجھے ابھی تک یاد ہے کہ برسبین میں ہم ٹیسٹ میچ کھیل رہے تھے کہ ناشتے پر میں نے انھیں کچھ بیٹنگ مشورے دینا چاہے حالانکہ ان کا کیرئیر مجھ سے کہیں زیادہ بہتر تھا،

ادارے کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گرانٹ کے مطابق یونس خان کو میرا مشورہ دینا برا لگا اور چھری اٹھا کر میری گردن پر رکھ دی، اس موقع پر وہاں موجود مکی آرتھر نے ہمارے درمیان بیچ بچاؤ کرایا، اپنے اس انٹرویو میں گرانٹ فلاور نے پاکستان کے سابق اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کا ذکر بھی کیا کہ وہ سرکش بلے باز ہیں،

واضح رہے کہ گرانٹ فلاور نے 2014ء سے 2019ء تک پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دی تھیں، ان کے دور میں ہی بابر اعظم، فخر زمان اور امام الحق جیسے کھلاڑی قومی ٹیم کا حصہ بنے تھے،دوسری جانب خلیجی نیوز ایجنسی نے گرانٹ فلور اور یونس خان کے اس معاملے کو بھارت کے سابق کرکٹر سے ملانے کی کوشش کی ہے۔