1977921 1313139371

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 افراد جاں بحق

پشاور: محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران10 افراد جاں بحق۔ صوبہ میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 1038 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے120 نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔ صوبہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 28ہزار 236ہوگئی۔ کورونا وائرس سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ میں 121 مریض صحت یاب ہوئے۔صوبہ میں کورونا وائرس سے اب تک 16549 متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی کی حمایت

پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی9 ہزار957 ہوگئی ہے۔ مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 497 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران 6 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 73 افراد متاثر ہوئے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف کی چینی باشندوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت