aa68eedd 1f88 488b ad23 773879ff0791

ریجنل پولیس آفیسر نے وانا کا دورہ کیا ،بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد تقسیم کئے

وزیر ستان :ریجنل پولیس افیسر فاروق یسین نے جنوبی وزیرستان واناکا دورہ کیا ،24 انسپکٹرز اور ایس ایچ اوز کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد سے نوازاگیا۔اس موقع پر ریجنل پولیس افیسر فاروق یسین نے پولیس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لیویز اور خاصہ دارفورس کے جتنے اہلکاروں کی اب تک پولیس میں ضم کرنے کی نوٹیفیکیشن نہیں ہوئی،بہت جلد ان کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائے گا،اور فورس کی بند تنخواہیں 2 ہفتوں کے اندر ریلیز ہوجائے گی،انہوں نے کہا،کہ ہماری کوشش ہوگی،کہ ضم اضلاع میں پولیس کو منظم کرکے صوبے کے دوسرے اضلاع کے برابر لایا جائے گا،انہوں نے کہا،کہ جنوبی وزیرستان کے پولیس کو ترتیب وار باقاعدہ تربیت دی جائے گی،تاکہ عوام کی بہترین خدمت کی جاسکے،انہوں نے کہا،کہ میں مانتا ہوں،کہ جنوبی وزیرستان کی پولیس وسائل کی کمی کا سامنا کررہے ہیں،انشااللہ بہت جلد وسائل فراہم کرکے اس کمی کو پورا کردیا جائے گا،انہوں نے کہا،کہ جنوبی وزیرستان کی پولیس نے بہت کم عرصے میں اعلی خدمات انجام دی ہیں،اس لئے نوجوانوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے آج 24 کے قریب انسپکٹرز میں تعریفی اسناد تقسیم کیںیادرہے کہ اس پہلے ڈی آئی جی وزیرستان میں مختلف پولیس سٹیشن کا دورے کئے اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شوکت علی بھی موجودتھے.

مزید پڑھیں:  ٹانک میں بارشیں: کوٹ اللہ داد کا پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا