47574817 2206808239382023 8020141484365840384 o

گزشتہ رات 12بجے رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 40کے گھر پر راکٹ حملہ

باجوڑ :تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 40 گل داد خان کے گھر پر راکٹ حملہ ہوا ۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا واقعہ گزشتہ رات 12 بجے تحصیل خارکے علاقے شنڈئی موڑ باجوڑ سپورٹس کمپلیکس کے قریب پیش آیا۔ حملے سے ان کے رہائش گاہ کے مین گیٹ کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔تاہم حملے میں وہ اور ان کے خاندان محفوظ رہیں۔رکن قومی اسمبلی گل داد خان نے راکٹ فائر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب خیریت سے ہیں فاٹا مرجر کے بعد چونکہ علاقے کے عوام تعمیر و ترقی کے دور میں شامل ہو چکیں ہیں،اس لئے ترقی کے دشمن عناصر نہیں چاہتے کہ علاقے کے عوام ترقی کریں انہیں تعلیم،صحت اور روزگار کے مواقع مل سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کے ترقی کا پہیہ اسی طرح چلتا رہے گا۔