1a100b7a 8bab 47ec 91ac 038334eb516f 800x320 1

خیبر پختنخواہ میں 1850 ہیلتھ ملازمین اب تک کرونا کا شکار ہوئے-پراونشل ڈاکٹر زایسوسی ایشن

پشاور: خیبر پختنخواہ میں 1850 ہیلتھ ملازمین اب تک کرونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں ۔پراونشل ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے مطابق خیبر پختونخواہ میں اب تک 856 ڈاکٹرز کرونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں ۔ خیبر پختونخوا میں نرسیسز پیرامیڈیکٹس اور دیگر عملے کے تقریبا ایک ہزار ملازمین کرونا وائرس کے شکار ہوئے ہیں ۔ خیبر پختونخواہ میں اب تک 16 ڈاکٹرز کرونا سے شہید ہو چکے ہیں ۔ترجمان پراونشل ڈاکٹرز اسوسیشن کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں کرونا سے 4 پیرامیڈکس ایک گل وسیم ایبٹ اباد ، حاجی منیر خان صوابی، اشرف ہنگو اور اکبر خیسن کوہستان میں شہید ہو چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں کرونا سے اب تک 2 نرسیز بھی شہید ہو چکی ہیں ۔خیبر پختونخواہ میں اب تک کرونا وایرئس سے 2 کلاس فور اور اکاونٹنٹ بھی شہید ہو چکے ہیں ۔ترجمان پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں سلوٹ کے بعد سرٹیفیکیٹس تقیسم کرنے کا ڈرامہ مستردکرتے ہیں تمام ہیلتھ ملازمین کو سندھ حکومت کی طرز پر رسک الاونس دیا جائے ، تمام ایڈہاک ڈاکٹرز کو ریگولر کیا جائے تمام کوالیفایڈ ڈاکٹرز کو پی جی ایم ائی کے تحت انڈکشن دی جائے ۔ڈاکٹرز اور ہیلتھ ملازمیں کی تخفظ کیلئے سکیورٹی ایکٹ 2017 کو اسمبلی سے پاس کیا جائے ۔2 سال سے ترقیوں سے محروم جنرل کیڈرز اور منیجمنٹ کیڈرز کے ڈاکٹرز کی ترقی کیلئے پروموشنز بورڈ کا اجلاس جلد سے جلد بلایا جائے ۔

مزید پڑھیں:  جامعہ پشاور میں چوری کی بڑھتی وارداتیں، گاڑیوں سے بیٹریاں غائب