33ee862a ee58 4b8e a45d 4dc70acac21b

ایمل ولی کا طرز عمل امریکہ اور تحریک انصاف کے طرز عمل سے ملتا جلتا ہے- جمعیت علماء اسلام

پشاور:ایمل ولی خان کی پریس کانفرنس پر جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سیکرٹری جنرل کا رد عمل،

ان کا کہنا تھا کہ ایمل ولی خان کے لب ولہجہ سے اپوزیشن کو تقسیم کرنے کی بو آرہی ہے. مولانا فضل الرحمن صاحب کے خلاف ایمل ولی کا طرز عمل امریکہ اور تحریک انصاف کے طرز عمل سے ملتا جلتا ہے-مولانا فضل الرحمن صاحب کے خلاف پریس کانفرنس میں یہ کہنا کہ میں اسفندیار سے سبق لے کر آیا ہو اپنے آباو اجداد کی سیاست کو داؤ لگانے کے مترادف ہے سیاست کے نابالغ بچہ کو دوست اور دشمن میں تمیز نہیں.

ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام خیبر پختون خواہ کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش صاحب نے ایمل ولی خان کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا. صوبائی میڈیا سیل سے جاری ایک بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ اب جبکہ تحریک انصاف کی گاڑی پٹڑی سے اترنے والی ہے اس موقع پر ایمل ولی خان کا پاکستان کے قومی لیڈر مولانا فضل الرحمن صاحب کے خلاف دشنام طرازی ایک منظم منصوبہ بندی کے ساتھ اپوزیشن کو تقسیم کرنے کا حصہ نظر آتی ہے.

مزید پڑھیں:  سیکورٹی صورتحال کے باعث جمرود میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ملتوی

انھوں نے کہا کہ بلوغت سے پہلے سیاست میں آنا اور پریس کانفرنس کے دوران اپنے والد محترم کے حوالے سے یہ اقرار کرنا کہ میں ان سے سبق لے کر آیا ہوں نا صرف اپنے آباؤ اجداد بلکہ انکی قربانیوں سے انحراف کے مترادف ہے انھوں نے کہا کہ 25 جو لائی 2018 سے مسلسل قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان صاحب موجودہ سلیکٹڈ حکمرانوں کے خلاف میدان عمل میں ہے جسکا اعتراف اپوزیشن کے قائدین بلکہ اسفندیار ولی خان بھی کر چکے ہیں.

مزید پڑھیں:  یو این عملے پر اسرائیلی حملے ناقابل برداشت ہیں، انتونیو گوتریس

عوامی سطح پر قائدجمعیت کی پذیرائی نے اقتدار کے ایوانوں میں سوراخ کردیا ہے اور آج جبکہ اقتدار کی کشتی ہچکولے کھا رہی ہے ایسے موقعے پر ایمل ولی خان کی پریس کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمن صاحب کے خلاف بیان حکومت کے اقتدار کو تو بچا نہیں سکے گی لیکن ایمل ولی خان کے اس بیان سے سیاسی حلقوں میں تشویش پیدا ہوئی ہے ایمل ولی خان اپنے قد کاٹ کے مطابق بیان دیا کریں تا کہ کل اسے شرمندگی اور پیشمانی کا سامنا نا کرنا پڑے.